مغربی بنگال کےشمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر نو میں صاف صفائی اور نکاسی نظام کی ابتر حالت سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔نکاسی نظام کے ابتر حالات کے سبب تھوڑی سی بارش کے بعد علاقے میں بارش کا پانی جما ہونے سے وارڈ کے باشندوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسی مدنظر گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر نو سے آزاد کاؤنسلر مقصود حسن نے علاقے میں صاف صفائی اور عوامی مسائل کو حل نا کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چئیرمین کے دفتر باہر کوڑوں کا انبار لگا دیا۔Thrown Garbages in Front of Chairman Office
وارڈ نمبر نو سے آزاد کاؤنسلر مقصود حسن Independent Councilor نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ آج وہ چئیرمین کے دفتر کے باہر کوڑوں کا انبار لگانے پر مجبور ہو گئے۔ چئیرمین کو پتہ چلنا چاہیے کہ عام لوگ کس طرح سے زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر نو میں صاف صفائی، نکاسی نظام کو بہتر بنانے اور خراب ٹیو ویل کی مرمت کرانے کے لیے اس سے پہلے دو مرتبہ درخواست دے چکا ہوں لیکن اس درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔