مالدہ ضلع کے پرانے مالدہ اسمبلی حلقے سے آزاد امیدوار سمیر گھوش کی کورونا وائرس کے سبب موت ہو گئی۔ تمام سیاس جماعتوں نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مالدہ ضلع کے اولڈ مالدہ اسمبلی حلقے سے آزاد کے امیدوار سمیر گھوش کی کورونا وائرس کے سبب موت ہو گئی۔ ان کی موت پر تمام سیاسی جماعتوں نے تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سمیر گھوش اولڈ مالدہ اسمبلی سے آزار امیدوار تھے۔ ان کی 48 عمر برس تھی۔ وہ عوام میں سماجی خدمت گار اور سیاسی رہنما کی حیثیت سے مقبول تھے۔ 23 اپریل کو سانس لینے اور بخار کی شکایت پر نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں آج صبح ان کی موت ہو گئی۔