اردو

urdu

ETV Bharat / state

عارضی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

مغر بی بنگال حکومت کی جانب سے ریاستی اداروں میں عارضی ملازمین کی تنخواہوں میں اضا فہ کرنے کا اعلان کیا جس میں گروپ سی اورگروپ ڈی شامل ہیں۔

By

Published : Jul 16, 2019, 4:24 PM IST

عارضی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ


مغر بی بنگال حکومت کے بجٹ میں اس کااعلان کیا گیاتھا۔اس کے تحت ریاست کے عارضی ملازمین کی تنخواہ میں اضا فہ کیا گیا ۔

رواں ماہ سے اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ گزشتہ سال بنگو ویبھوشن کی تقریب میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سیویک ولنٹئیرز اور آشا ورکروں کے تنخواہ میں اضافہ کا اعلان کیا تھا۔

اس کے علاوہ وہ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریاستی حکومت کے عارضی ملازمین کے تنخواہ میں اضافہ کی بات کہی تھی جس کو پورا کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے گروپ سی اور ڈی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت اور اس کے ماتحت چلنے والے اداروں میں لگاتار دس سال سے کام کرنے والے جن کا سال میں 240 دن کام ہو ان کی ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پانچ سال یا اس سے کم والے ملازمین کی بھی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

گروپ ڈی کے ان ملازمین جس کی پانچ سال یا اس سے کم معیاد ہے ان کی تنخواہ 12ہزار ،پانچ سال سے دس سال والے ملازمین کی تنخواہ 14ہزارروپے ، 15یا 20 سال والے ملازمین کی تنخواہ 16ہزار پانچ سو روپے ، 15 سے 20برس معیاد والے ملازمین کی تنخواہ 19ہزار 20برسوں سے کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ 22 ہزار کر دی گئی ہے۔

گروپ سی کے پانچ سال سے کم معیاد والے ملازمین کی تنخواہ بڑھا کر 13ہزار پانچ سو روپے ،پانچ سال سے دس سال تک کے معیاد والے ملازمین کو 15ہزار پانچ سو روپے ، دس سے پندرہ سال والے ملازمین 18ہزار 15سے 20 سال والے ملازمین کو 21ہزار روپے اور 20سے زائد معیاد سے کام کرنے والے ملازمین کو 24ہزار پانچ سو تنخواہ دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details