اردو

urdu

ETV Bharat / state

اساتذہ کی تنخوا ہ میں اضافہ

مغربی بنگال حکومت نے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کے لیے نوٹی فیکشن جاری کیا ہے۔

اساتذہ کی تنخوا ہ میں اضافہ

By

Published : Jul 27, 2019, 12:05 AM IST

ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کل ہی ترنمول کانگریس کے ایک پروگرام میں پرائمری اسکولوں کے ٹیچروں کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اساتذہ کی تنخوا ہ میں اضافہ
گزشتہ دو ہفتوں سے اساتذہ ہڑتال کررہے ہیں۔پرائمری ٹیچروں کی آرگنائزیشن نے حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور حکومت کے اس نوٹیفکشن کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارتھو چٹرجی نے کہا تھا کہ حکومت، پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کی تنخواہ میں گریڈ کے اعتبار سے اضافہ کرنے کو تیار ہے اور اس کیلئے وزارت خزانہ کو تجویز بھیج دی گئی ہے۔

اس کے بعد ہی آج وزارت خزانہ نے نوٹیفکشن جاری کردیا ہے۔ٹرینڈ ٹیچر اور غیر ٹرینڈ ٹیچروں کی تنخواہ میں اضافہ میں فرق ہے۔
جمعرات کو پارتھو چٹرجی کے اعلان کے بعد ہڑتال پر بیٹھے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ نے ہڑتال ختم نہیں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب حکومت نوٹیفیکشن جاری نہیں کرے گی اس وقت تک یہ ہڑتال جاری رہے گا۔

اب یونائٹیڈپرائمری ٹیچرویلفیئر ایسوسی ایشن کے کور کمیٹی کے ممبر انو پ ساہو نے کہا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے اس لیے ہم اب ہڑتال ختم کردیں گے۔

دوسری جانب تربیت یافتہ ٹیچروں نے بھی حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے اس فیصلہ کا احترام کرتے ہیں تاہم اب تک بہت سے تربیت یافتہ افراد ملازمت کیلئے منتظر ہیں حکومت اس جانب بھی توجہ دے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details