مغربی بنگال میں کورونا وائرس(coronavirus) سے نمٹنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن (اَن لاک ون) جاری ہے اس دوران گزشتہ ماہ 15 مئی سے 31 مئی تک سخت ترین لاک ڈاؤن کے دوران عام لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کئی لوگ مالی اعتبار سے پوری ٹوٹ چکے ہیں۔
انہی پریشان حال لوگوں کی مدد کرنے کی غرض سے جنوبی کولکاتا میں سماجی کارکن محمد موہن کے ہاتھوں ہیلپنگ ہینڈز یونائیٹیڈ کمیٹی کا افتتاح ہوا جس کے بینر تلے غربوں اور ضرورتمندوں کی مدد کی جائے گی۔
ہیلپنگ ہینڈز یونائیٹیڈ کمیٹی کی افتتاحی تقریب کے بعد محمد موہن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ریاستی وزیر جاوید احمد خان اور وارڈ نمبر 66 کے کاؤنسلر فیض احمد خان کے تعاون سے ایک ایسی کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے جس کے ذریعہ غریب لوگوں کی مدد کی جائے گی۔