اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالدہ میں کمیونٹی کچن کا افتتاح - کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل

ترنمول کانگریس کی رہنما اور رکن پارلیمان موسم بے نظیر نور نے مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں کمیونٹی کچن کا افتتاح کیا۔

مالدہ میں کمیونٹی کچن کا افتتاح
مالدہ میں کمیونٹی کچن کا افتتاح

By

Published : Jun 2, 2021, 1:34 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں ترنمول کانگریس کی صدر موسم بے نظیر نور نے کمیونٹی کچن 'ماں' کا افتتاح کیا۔

اس دوران انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نازک دور سے گزر رہے ہیں، اس وقت لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کی ضرورت ہے۔


ترنمول کانگریس کی رہنما کا کہنا ہے کہ ریاست کے دوسرے اضلاع کی طرح مالدہ میں بھی لاک ڈاؤن ہے، لیکن ہم کیا کر سکتے ہیں۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں تھوڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موسم بے نظیر نور نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مالدہ ضلع میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا کوئی خاص اثر نہیں ہے ورنہ یہاں بھی سحت ترین لاک ڈاؤن سے گزرنا پڑ سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بہتر کل کے لئے جزوی لاک ڈاؤن اور کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑ چکی ہے۔


ترنمول کانگریس کی رہنما کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کے بعد مالدہ ضلع میں آکسیجن سلینڈر کی کوئی کمی نہیں ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details