اردو

urdu

بنگال میں کورونا کے 84 نئے معاملے، مریضوں کی تعداد 2461 ہوئی

ریاست مغربی بنگال میں 84 کورونا کے نئے کیسز کے ساتھ اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2461 ہوگئی ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 10 افراد کی موت ہوئی ہے۔ بنگال میں کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 153 ہوگئی ہے۔

By

Published : May 15, 2020, 9:57 PM IST

Published : May 15, 2020, 9:57 PM IST

In west bengal, 84 new cases of corona, the total number of corona patients reached to 2461
بنگال میں کورونا کے 84 نئے معاملے، مریضوں کی تعداد 2461 ہوئی

اس وقت بنگال کے ہسپتالوں میں 1403 مریضوں کا علاج چل رہا ہے اور 829 مریض صحتیاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔ بنگال حکومت نے کہا ہے کہ بنگال میں ڈسچارج کی شرح 33.69 فیصد ہے۔ جبکہ 15 مئی کو بنگال میں کل 6,706 افراد کی جانچ ہوئی ہے۔ اب تک ریاست میں کل 69,543 افراد کا جانچ ہوچکا ہے۔بنگال میں اس وقت کل 21 لیبارٹری کام کر رہے ہیں اور 3 جانچ لیبارٹری کا اضافہ اسی ہفتے ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بنگال میں جانچ کے اعتبار سے پازیٹیو کی شرح 3,6 فیصد کے قریب ہے۔ بنگال میں کل 68 ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details