اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Soumitra Khan: لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی تین سیٹوں تک ہوسکتی ہے محدود - MP Soumitra Kलोकसभा चुनाव में बीजेपी तीन सीटों तक सिमट सकती हैhan

بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان کی ویڈیو کلپ منظر عام پر آئی جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنے جارہے ہیں کہ اگلے سال لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی تین سیٹوں تک محدود ہوسکتی ہے.

ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

By

Published : Nov 21, 2021, 10:31 AM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے بی جے پی کے ریاستی یونٹ میں جو افراتفری مچی ہے وہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے.

پہلے رکن پارلیمان بابل سپریو پھر اس کےبعد سابق وزیر راجیب بنرجی اور بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر سباشاچی دتہ کے بی جے پی کو چھوڑ کر جانے کے باوجود پارٹی کے اندر خلفشار جاری ہے.

اسی درمیان بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان کی ویڈیو کلپ منظر عام پر آئی جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنے جارہے ہیں کہ اگلے سال لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی تین سیٹوں تک محدود ہو سکتی ہے.

بشنو پور سے رکن پارلیمان اور یوا مورچہ کے ریاستی صدر سمترا خان نے اپنی ایک ویڈیو کلیپ میں اپنی ہی پارٹی کے خلاف بھڑاس نکالتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں.

ذرائع کے مطابق رکن پارلیمان سمترا خان کا کہنا ہے کہ اگلے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو زیادہ سے زیادہ تین سیٹوں پر کامیابی مل سکتی ہے. اس کے علاوہ کہیں بھی جیت نہیں ملے گی کیونکہ پارٹی میں قائد کی کمی ہے.

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ذمہ داری ملی ہے وہ اپنی ذمہ داری کو صحیح ڈھنگ سے نبھانے میں پوری طرح سے ناکام ہیں. سڑکوں پر عام ورکر ہی نظر آتے ہیں اور انہیں بھی ہم کوئی سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:

رکن پارلیمان سمترا خان نے کہا کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے. عوام نے انہیں رکن پارلیمان بنایا ہے اور وہ میرے مستقبل کا فیصلہ کریں گے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details