کولکاتا: لندن سے کولکاتا واپس آنے والے تین افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اب اس بات کی جانچ کی جاری ہے کہ وہ کورونا کے نئے اسٹرین سے متاثر ہے یا نہیں ۔
محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایاکہ ان تینوں کو کولکاتا کے ایک سرکاری اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل دو افراد جو اسی فلائٹ سے لندن سے کلکتہ آئے تھے وہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک کورونا وائرس کے نئے اسٹرین سے متاثر تھے۔ یہ پانچوں ان 222 مسافروں میں شامل ہیں جو 20 دسمبر کو لندن سے کلکتہ پہنچے تھے۔