اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں 'سیو ڈیموکریسی' نے رہائی کا مطالبہ کیا

حقوق انسانی کی تنظیم 'سیو ڈیموکریسی' کی جانب سے فسادات کے الزامات میں گرفتار کیے گئے لوگوں کو گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

بنگال میں 'سیو ڈیموکریسی' نے رہائی کا مطالبہ کیا
بنگال میں 'سیو ڈیموکریسی' نے رہائی کا مطالبہ کیا

By

Published : May 30, 2020, 7:46 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے ہگلی کے تیلنی پاڑہ میں 12 مئی کو پیش آنے والے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد کئی افراد کو ان کے گھروں سے گرفتار کیا گیا، جن میں زیادہ تر تعداد تعلیم یافتہ نوجوانوں اور عورتوں کی ہے۔

مغربی بنگال کے ضلع ہگلی کے تیلنی پاڑہ میں 12 مئی کو بڑے پیمانے پر فسادات ہوئے تھے

بنگال میں حقوق انسانی کی تنظیم 'سیو ڈیموکریسی' کی جانب سے ان تمام کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مغربی بنگال سیوڈیموکریسی کے سیکرٹری امیتابھ چکرورتی نے اس سلسلے میں چندن نگر کے کمشنر سے ملاقات کی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

شمساد بیگم کا کے بیٹے عمران ایک ٹیچر ہیں جبکہ شوہر رائفل فیکٹری میں کام کرتے ہیں

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے ضلع ہگلی کے تیلنی پاڑہ میں 12 مئی کو بڑے پیمانے پر فسادات ہوئے تھے، جس میں تین سو مسلمانوں کے گھروں کو جلا دیا گیا یا لوٹ لیا گیا تھا، اس پر ستم یہ کہ مسلم محلّوں سے بڑی تعداد میں نوجوانوں اور عورتوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ ان میں کچھ کو ایک دن بعد چھوڑ دیا گیا، جبکہ 30 فراد ابھی بھی جیل میں ہیں، جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں، ان میں ایک خاتون کا آٹھ ماہ کا بچہ بھی ہے۔

ہگلی کے تیلنی پاڑہ میں 12 مئی کو پیش آنے والے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد کئی افراد کو ان کے گھروں سے گرفتار کیا گیا، جن میں زیادہ تر تعداد تعلیم یافتہ نوجوانوں اور عورتوں کی ہے

پولس کا دعویٰ ہے کہ ان افرد کو موقع پر سے گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ فساد کے روز ہمارے گھروں میں پولس نے پہلے توڑ پھوڑ مچائی پھر گھر میں موجود مردوں کو حراست میں لے لیا گیا، جن کی رہائی کے لیے ریاست میں کئی تنظیموں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ خصوصی طور پر تعلیم یافتہ نوجوان اور خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے، تیلنی پاڑہ کے راجا بازار فلیٹ سے گرفتار ہونے والے عمران کی ماں شمساد بیگم کا کہنا ہے کہ جس دن فساد ہوا پولیس ان کے گھر میں داخل ہوئی اور توڑ پھوڑ کرنے کے بعد بیٹے عمران اور شوہر کو حراست میں لیکر چلی گئی۔

سیو ڈیموکریسی کے سیکرٹری امیتابھ چکرورتی نے اس سلسلے میں تیلنی پاڑہ کا دورہ کیا اور چندن نگر کے کمیشنر ہمایوں کبیر سے ملاقات کی اور بے قصور پڑھے لکھے نوجوانوں اور خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا

یاد رہے کہ شمساد بیگم کا کے بیٹے عمران ایک ٹیچر ہیں جبکہ شوہر رائفل فیکٹری میں کام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے چارج شیٹ پیش کرنے میں تاخیر کی وجہ سے ابھی تک ان کی رہائی ممکن نہیں ہو پا رہی ہے۔

مغربی بنگال سیو ڈیموکریسی کے سیکرٹری امیتابھ چکرورتی نے اس سلسلے میں تیلنی پاڑہ کا دورہ کیا اور چندن نگر کے کمیشنر ہمایوں کبیر سے ملاقات کی اور بے قصور پڑھے لکھے نوجوانوں اور خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

شمساد بیگم کا کے بیٹے عمران ایک ٹیچر ہیں جبکہ شوہر رائفل فیکٹری میں کام کرتے ہیں

امیتابھ چکرورتی کا کہنا ہے کہ جو لوگ بسہر سے فساد کرانے کے لیے بلائے گئے تھے پولیس ان کے خلاف کارروائی کرے اور جن کو گھروں سے گرفتار کیا گیا ان کی جلد رہائی کو ممکن بنایا جائے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details