اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بیلیٹ پیپر پرانتخابات ممکن نہیں'

بھارتی انتخابی کمیشن کے سربراہ سنیل اڑوڑہ نے مغر بی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی  کے بیلیٹ پیپر پر انتخابات کرانے کے مطالبے کو رد کردیا ہے۔

'بیلیٹ پیپر پرانتخابات ممکن نہیں'

By

Published : Aug 9, 2019, 8:46 PM IST

انتخابی کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فی الحال بیلیٹ پیپر کے ذریعہ انتخابات کرانے کا امکان نہیں ہے۔ ای وی ایم اور بیلیٹ پیپر کے ذریعہ انتخابات کرانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتا ہے۔

'بیلیٹ پیپر پرانتخابات ممکن نہیں'

انہوں نے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ انتخابی کمیشن ہی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرتی ہے لیکن کمیشن کو سپریم کورٹ کے حکم کاانتظار ہوتا ہے ۔ سپریم کورٹ کے حکم کےن مطابق ہی انتخابات کرایاجاتا ہے۔

سنینل اروڑہ کاکہنا ہے کہ بیلیٹ پیپر سے انتخابات کرانے کے تکنیکی مسائل ہیں۔ وی وی پیٹ کی گنتی سب سے بڑامسئلہ ہے۔ وی وی پیٹ کی گنتی جب تک نہیں ہوتی ہے اس وقت تک بیلیٹ پیپر کی گنتی ممکن نہیں ہے۔

انتخابی کمیشن کے سربراہ نے مغر بی بنگال میں این آر سی نافذ کے سوال پر کہاکہ ایک سنگین مسئلہ ہے ۔ اس پر بات نہیں کی جاسکتی ہے۔ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آ ئے گا اس کے مطابق ہی کام کیا جا ئے گا۔


انہوں نے کہاکہ مغر بی بنگال میں این آر سی کا عمل کب شروع ہوگا اور کب نہیں اس کے بارے میں سپریم کورٹ ہی فیصلہ کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ انتخابی کمیشن کے سربراہ سنیل اروڑہ دوروزہ دورے کے دوران کولکاتا آئے ہیں۔ سنیل اروڑہ ریاستی انتخابی کمیشن کے عہدیداران سے اگلی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details