اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا: مسلم طالبات تک جدید تعلیم پہنچانے میں مدینۃ العلوم انسٹی ٹیوٹ کا اہم کردار - پروفیشنل کورسز کو مسلم طالبات تک پہنچانے میں اہم کردار

مدینۃ العلوم انسٹی ٹیوٹ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید(انگریزی تعلیم) اور پروفیشنل کورسز کو مسلم طالبات تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

مسلم طالبات تک جدید تعلیم پہنچانے میں مدینتہ العلوم انسٹی ٹیوٹ کا اہم کردار
مسلم طالبات تک جدید تعلیم پہنچانے میں مدینتہ العلوم انسٹی ٹیوٹ کا اہم کردار

By

Published : Aug 6, 2021, 1:25 PM IST

Updated : Aug 6, 2021, 2:33 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا میں واقع مدینۃ العلوم انسٹی ٹیوٹ میں کثیر تعداد میں ریاست اور بیرون ریاست کی طالبات زیر تعلیم ہیں۔ مدینۃ العلوم انسٹی ٹیوٹ مسلم طالبات کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید( انگریزی) تعلیم بھی دے رہا ہے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی کے نمائندے نے مدینۃ العلوم انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور وہاں کی طالبات اور اساتذہ سے بات چیت کی۔

طالبات اور حافظ عاقب رضا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ حافظ ہیں اور جدید تعلیم بھی حاصل کررہے ہیں. انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ سے انہیں بڑی مدد ملتی ہے اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں جدید تعلیم بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے.

مدرسہ مدینۃ العلوم انسٹی ٹیوٹ کے استاد لیاقت علی حبیبی نے کہا کہ 'وہ گزشتہ پانچ برسوں سے تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔

ویڈیو
انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ انگریزی، سائنس، میتھس اور کمپیوٹر کی تعلیم بھی یہاں دی جاتی ہے، موجودہ دور میں جدید تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے، اس کے بغیر اپنی موجودگی کا احساس دلانا ناممکن ہو چکا ہے۔ حافظ محمد شمشیر عالم کا کہنا ہے کہ حفظ مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اپنی تمام تر توجہ انگریزی اور کمپیوٹر تعلیم حاصل کرنے پر مرکوز کرلی ہے، ماحول سازگار ہونے کے سبب ہر چیز آسانی سے سمجھ میں آتی ہے۔ مدرسہ مدینۃ العلوم انسٹی ٹیوٹ کے مہمتم مفتی محمد مجاہد حسین حبیبی کا کہنا ہے کہ وہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ انگریزی تعلیم پر خاصہ زور دیتے ہیں کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ انگریزی تعلیم سے مسلمانوں کے بچوں کو سرفراز کرنے کی تمام تر کوششیں کررہے ہیں۔ اس غرض سے انہوں نے سیرت پبلک اسکول قائم کیا ہے جہاں بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم انگریزی، سائنس، کمپیوٹر اور پروفیشنل کورسز سے آراستہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

طالب علم شکیب انصاری اور شہریار نے بھی دینی اور جدید تعلیم کو اہم قرار دیتے ہوئے مدرسہ مدینۃ العلوم انسٹی ٹیوٹ اور یہاں کے اساتذہ کی تعریف کی۔

Last Updated : Aug 6, 2021, 2:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details