مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل شمالی 24 پرگنہ میں بڑے پیمانے چھاپہ ماری مہم چلائی جا رہی ہے۔ نئی ہٹی تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آم ڈانگہ اور کلیانی ایکسپریس کے درمیان خصوصی چھاپہ ماری کے دوران ہتھیار بنانے کے غیر قانونی کارخانے کا پردہ فاش کیا۔
پولیس کی چھاپہ ماری مہم کے دوران پولیس نے کثیر تعداد میں ہتھیار ضبط کئے ہیں اور اس معاملے میں دو لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
سینئر پولیس اہلکار امر آتھ کا کہنا ہے کہ مخبروں کی اطلاع کی بنیاد پر آم ڈانگہ اور کلیانی ایکسپریس وے پر ایک کارخانے میں چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔