اردو

urdu

ETV Bharat / state

IFA Make Contract With DTDC آئی ایف اے کا ڈی ٹی ڈی سی کے ساتھ معاہدہ کیا - سنتوش ٹرافی کے لیے بنگال کی ٹیم

ندوستانی فٹ بال ایسوسی ایشن (آئی ایف اے) نے اس سیزن کی قومی فٹ بال چیمپئن شپ کے لئے بنگال کی سنتوش ٹرافی ٹیم کو اسپانسر کرنے کے لئے کورئیر کمپنی ڈی ٹی ڈی سی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔IFA Make Contract With DTDC

آئی ایف اے کا ڈی ٹی ڈی سی کے ساتھ معاہدہ کیا
آئی ایف اے کا ڈی ٹی ڈی سی کے ساتھ معاہدہ کیا

By

Published : Jan 7, 2023, 8:54 PM IST

کولکاتا:ڈی ٹی ڈی سی کے بانی چیئرمین سبھاشیش چکرورتی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کی کمپنی اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) اقدام کے حصے کے طور پر سنتوش ٹرافی کے لیے بنگال کی ٹیم کی حمایت کے لئے آگے آئی ہے۔IFA Make Contract With DTDC

آئی ایف اے کے سکریٹری انیرودھ دتہ نے کہاکہ"جب ہم نے مسٹر چکرورتی سے رابطہ کیا تو انہوں نے نہ صرف بنگال کی ٹیم کو سپورٹ کرنے پر رضامندی ظاہر کی بلکہ رضاکارانہ طور پر کھلاڑیوں کو بامعاوضہ انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی، تاکہ وہ ڈی ٹی ڈی سی میں انٹرن ہونے کی وجہ سے اپنا فٹبال کیریئر جاری رکھ سکیں۔

مزید پڑھیں:Sania Mirza Announced Retirement ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

مسٹر دتہ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی کارپوریٹ باڈی نے بنگالی فٹ بال کو سی ایس آر مدد کی پیشکش کی ہے۔مسٹر چکرورتی نے کہاکہ ہمیں آئی ایف اے کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔ ہم بنگالی فٹبال کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔ میں چاہتا ہوں کہ بنگال کے فٹ بال کھلاڑیوں کو مختلف مواقع ملیں۔ باصلاحیت فٹبالرز کو ہماری کمپنی میں ملازمت کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔IFA Make Contract With DTDC

ABOUT THE AUTHOR

...view details