ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدارمیں آنے کے لیے عوام سے جو وعدے کیے تھے ان میں سے کسی کو بھی پورا نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل شہریوں کو مفت راشن دینے کا وعدہ کیا تھا ۔مگر انتخابات ختم ہوتے ہی مفت راشن دینے کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے ۔لیکن ہم اگر آئندہ سال تیسری مرتبہ اقتدار میں آئیں گے تو اس کے بعد مفت میں راشن دینے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں عوام کے ساتھ ہوں اور ان کے لیے کام کرتی رہوں گی۔
رانی گنج میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی شہریوں کو کھانا کھلائے بغیر لوگوں کو مارنے کی سازش کررہی ہے ۔باہری عناصر کو لاکر بی جے پی ریاست میں ماحول ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔