اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کشمیر میں انتخاب کرائے جا سکتے ہیں تو بنگال میں کیوں نہیں' - If elections can be held in Kashmir, why not in Bengal

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات ٹالنے پر وزیر اعلی ممتا بنرجی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

BJP state president Dilip Ghosh
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش

By

Published : Jan 2, 2021, 3:36 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نے ممتا بنرجی کی حکومت سے بلدیاتی انتخابات کرانے میں تاخیر کرنے پر سوال اٹھایا۔


انہوں نے ریاستی حکومت سے استفسار کیا کہ جموں و کشمیر میں کامیابی کے ساتھ انتخابات کرائے جا سکتے تو مغربی بنگال میں کیوں نہیں ہو سکتا ہے۔ کیا کولکاتا کے حالات جموں و کشمیر سے بھی خراب ہیں۔


دلیپ گھوش نے کہا کہ کولکاتا بلدیہ کے انتخابات پر وزیر اعلی ممتا بنرجی اکثر و بیشتر کہتی ہیں کہ فی الوقت ریاست میں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔


کیا وزیراعلی ممتا بنرجی کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ مغربی بنگال کے حالات جموں کشمیر سے بھی خراب ہے۔ انہیں اس کی وضاحت کرنی چاہئیے۔



انہوں نے کہا کہ کولکاتا بلدیہ کے ساتھ ساتھ ریاست کے سبھی بلدیات کے انتخابات کرانے کی بات کو ممتا بنرجی کی حکومت اکثر و بیشتر ٹال جاتی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو بلدیات کے انتخابات کرانے کے لئے ماحول سازگار بنانے کی ہدایت دے چکی ہے۔


بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی سرزنش کرتا رہتا ہے۔ اس کے باوجود اس حکومت کو کوئی بات سمجھ میں نہیں آتی ہے۔

مزید پڑھیں:

شھبندو ادھیکاری کا بھائی بھی بی جے پی میں شامل


بلدیاتی انتخابات میں کارکردگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن میں اس مرتبہ بی جے پی کا بورڈ بنے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details