اردو

urdu

ETV Bharat / state

ICSE Second Topper about Future: آئی سی ایس ای سیکنڈ ٹاپر عالیہ رفعت ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں - آئی سی ایس ای امتحانات

مشرقی بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول میں رہنے والی عالیہ رفعت آئی سی ایس ای دسویں جماعت کے امتحانات میں سیکنڈ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں۔ ICSE Second Topper about Future

آئی سی ایس ای سکنڈ ٹاپر عالیہ رفعت ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں
آئی سی ایس ای سکنڈ ٹاپر عالیہ رفعت ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں

By

Published : Jul 18, 2022, 11:46 AM IST

ملک میں گزشتہ روز آئی ایس سی ای دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول میں رہنے والی عالیہ رفعت نے پورے بھارت میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ICSE Second Topper about Future

مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول سے تعلق رکھنے والی عالیہ رفعت نے 500 میں سے 498 مارکس اور 99.6 فیصد کے ساتھ ملک بھر میں سیکنڈ ٹاپر رہیں۔ ان کی اس غیر معمولی کامیابی پر گھر والوں کے ساتھ ساتھ محلے والوں میں بھی خوشی پائی گئی۔ آئی سی ایس ای امتحانات میں سیکنڈ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی عالیہ رفعت نے کہا کہ وہ شروع سے ہی پڑھائی کو سنجیدگی سے لیتی رہیں ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے متوسط طبقے کے لوگوں کو منزل تک پہنچنے کے لئے کتنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سائنس اور فزکس میں کافی محنت کرتی تھی۔ اے ایچ چرچ اسکول میں تمام مضامین کے ساتھ ساتھ انگریزی پر زور دیا جاتا ہے۔ اس لئے ان کی انگریزی کافی بہتر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں۔ یہ ایک ایسا پیشہ ہے جس سے آپ راست غریب لوگوں سے جڑ کر مدد کر سکتے ہیں۔

عالیہ رفعت کے والد افسر عالم جو پیشے سے ایک اسکول ٹیچر ہیں نے کہا کہ وہ پڑھائی میں کافی اچھی ہے۔ پڑھائی کے لئے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی وہ خود سے بیٹھ جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے کی فیملی اپنے بچوں کو پڑھانے لکھانے کے لئے اپنی طرف سے پوری کوشش کرتی ہے اور وہ ان میں سے ایک ہیں۔ دوسری طرف مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے ویڈیو کال کرکے عالیہ رفعت سے بات چیت کرکے مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details