اردو

urdu

ETV Bharat / state

'میں آیئن کے مطابق ہی کام کرتاہوں' - مغربی بنگال کے گورنرجگدیپ دھنکر

گورنر جگدیپ دھنکرنے وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ میں آیئن کے مطابق ہی کام کرتا ہوں اور ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کرتاہوں اس پر کسی کو تنقید نہیں کرنی چاہیے۔

'میں آیئن کے مطابق ہی کام کرتاہوں'

By

Published : Nov 18, 2019, 6:50 PM IST

مغربی بنگال کے گورنرجگدیپ دھنکرگزشتہ چند دنوں سے سرخیوں میں ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکر کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سےجارحانہ بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

گورنرجگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے درمیان تعلقات بے حد خراب ہوگیے ہیں۔ گورنر کی ریاستی کام کاج میں گورنر کی مداخلت کے سبب ان کا وزیراعلیٰ کے درمیان تعلقات خراب ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں کوئی ایسا کام نہیں کرتاہوں جس کی وجہ سے مجھ تنقید کی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ میں ایک گورنر ہوں۔ مجھے کہیں جانے کے لیے کسی اجازت لینے کی کیاضرورت ہے۔میں کیاکوئی غلط کام کرتاہوں ۔

'میں آیئن کے مطابق ہی کام کرتاہوں'

گورنرمغربی بنگال کے مطابق میں آیئن کے مطابق ہی کام کرتا ہوں۔ آیئن کے دائرے میں رہ کرکام کرناکوئی بری بات نہیں ہے۔دائرے میں رہتے ہوئے ریاست کیے مختلف اضلاع کا دورہ کرتا ہوں اس میں غلط کیا ہے ۔

جگدیپ دھنکر کاکہنا ہے کہ میں ذمہ دارشخص ہوں۔ مجھے اپنی ذمہ داری کااحساس ہے ۔اس لیے تو میں ریاست کی ترقی کے بارے میں سوچتا ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ چند افراد میرے خلاف وزرات داخلہ سے شکایت کرتے ہیں۔ میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ گزشتہ دوتین ہفتوں کے دوران میں نے کوئی غلط کام کیا ہے۔ ریاست کی ترقی کے بارے میں سوچنا غلط ہے میں ہربارغلطی کروں گا۔

گورنر کاکہنا ہے کہ ریاست مغربی بنگال کی ترقی ہی میرااولین مقصد ہے ۔ اس کے علاوہ میرے ذہن میں کچھ نہیں ہے۔میں جب تک بنگال میں رہوں گا اس وقت تک ریاست کی ترقی کے بارے میں سوچوں گا اور کام کروں گا۔

خیال رہے کہ وزیرا علی ممتا بنرجی نے گزشتہ دنوں گورنر جگدیپ دھنکر کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی اور مرکزی حکومت کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔مرکزی حکومت کی ترجمانی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین نے مجھے مرکزی حکومت کے نمائندے کے طور پر کام کرنے کی اجازت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے لیڈران اور وزرا ء مجھے مہمان ہونے کا طعنہ دیتے ہیں مگر انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ میں یہاں مہمان نہیں بلکہ آئینی سربراہ بن کر آیا ہوں تاکہ عوام کی خدمت کرسکوں۔

خیال رہے کہ گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جگدیپ دھنکر نے مختلف اضلاع میں ضلع انتظامیہ اور عوامی نمائندگان کے ساتھ میٹنگ کی مگر ریاستی حکومت کے اشارے پر تمام میٹنگوں میں ضلع افسران شرکت نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ و لوک سبھا میں پارٹی کے چیف وہب سدیپ بندو پادھیائے نے بنگال میں گورنر کے رول اور متوازی نظام چلانے کاالزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر داخلہ امیت شاہ سے اس معاملے میں بات کریں گے اور پارلیمنٹ میں اس مسئلے کو اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سوچندشیکھررائے نے کہا کہ گورنر مرکز کے اشارے پر ریاستی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ گورنر کا کردار ادا نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر کو اگر سیاست کرنی ہے تو گورنر کا عہدہ چھوڑ دیں اور گورنری کرنا ہے تو گورنر بن کر رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details