اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات کو بنگال پر حکومت کرنے نہیں دوں گی: ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، گجرات کو بنگال پر حکومت کرنے نہیں دوں گی۔ اس کے لیے کوئی بھی قمیت چکانے کے لیے تیار ہوں۔

i will not allow gujarat to rule bengal says west bengal chief minister mamata banerjee
گجرات کو بنگال پر حکومت کرنے نہیں دوں گی: ممتا بنرجی

By

Published : Feb 4, 2021, 1:39 AM IST

ریاست مغربی بنگال کے علی پور دوار میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنماؤں پر جم کر بھڑاس نکالی۔

گجرات کو بنگال پر حکومت کرنے نہیں دوں گی: ممتا بنرجی
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال میں رہنے والے بنگالی اور غیر بنگالی میں کبھی کوئی فرق نہیں سمجھا اور اسی وجہ سے ہماری ریاست خوشحال ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں رہنے والے بہاری، مراٹھی، اترپردیش کے لوگ، راجستھانی، ترائی، ڈوارس اور گورکھا تمام ہمارے اپنے ہیں۔ میں ان کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہوں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت تمام لوگوں کے لیے کام کرتی ہے اور مستقبل میں بھی کرے گی۔ لیکن گجرات کو بنگال میں قدم جمانے نہیں دوں گی۔ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، گجرات کو بنگال پر حکومت کرنے نہیں دوں گی۔ اس کے لیے کوئی بھی قمیت چکانے کے لیے تیار ہوں۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی حکومت سے عوام کو فائدہ کم نقصان زیادہ ہوا: ممتا بنرجی


انہوں نے کہا کہ بنگال میں رہنے والے لوگ بھی نہیں چاہتے ہیں کہ کوئی باہر سے آکر بنگال کی باگ ڈور سنبھالے۔ جلسے کو خطاب کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کئی لوگوں سے ملاقات کی جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ ان سبھی لوگوں سے کہا کہ بیرونی لوگوں سے ریاست کا دفاع کریں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ چند لوگ بنگال میں نفرت کی سیاست کو ہوا دینے کی سازش میں مصروف ہیں۔ لیکن وہ اپنے ناپاک مقصد کو انجام تک پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

علی پور دوار میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں این آر سی اور این پی آر کو کسی بھی قیمت پر نافذ ہونے نہیں دوں گی۔ اسے روکنے کے لیے میں اپنی جان دے سکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے این آر سی اور این پی آر کے نام پر آسام اور تریپورہ میں دہشت کا ماحول بنا رکھا ہے۔ وہاں نہ جانے کتنے لوگ این آر سی اور این پی آر سے خوفزدہ ہو کر خودکشی کر چکے ہیں۔ چند لوگ بنگال میں بھی ایسا ہی ماحول پیدا کرنے کی سازش میں مصروف ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو جولائی میں ملک بھر میں نافذ کرنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی دیکھتی ہوں کہ میرے زندہ رہتے ہوئے بنگال میں این آر سی کیسے نافذ ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details