کولکاتا: محکمہ انکم ٹیکس نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں چھاپہ مار کارروائی 18 اگست کو کئی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیٹا سمیت بڑی تعداد میں مجرمانہ شواہد ملے جنہیں ضبط کر لیا گیا ہے۔ اکاؤنٹس بک سے باہر نقد لین دین اور نقد رسیدیں ملنے کے شواہد ملے ہیں۔ متعدد دستاویزات اور الیکٹرانک ڈیٹا شیل کمپنیوں کے ذریعے غیراعلان شدہ رقم کی منتقلی کی نشاندہی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ تلاشی کے دوران کچھ شواہد بھی ملے ہیں جو کہ اراضی کے حصول کے لیے استعمال ہونے والی نامعلوم رقم ہے۔ I T department detects Rs 250 crore undisclosed income
کارپوریٹ رہنماؤں نے فرضی سرمایہ کاری کی فروخت کے ذریعے شیئر کیپیٹل، شیئر پریمیم اور غیر محفوظ قرضوں کی شکل میں غیر اعلان شدہ فنڈز لگانے کے لیے شیل کمپنیوں کا استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ raids on 2 realty groups of Kolkata