اردو

urdu

ETV Bharat / state

Real Kashmir vs Kenkre FC: ریئل کشمیر اور کنکرے ایف سی کا میچ ڈرا - کلیانی میونسپل اسٹیڈیم

آئی لیگ 22-2021 I-League سیزن کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ریئل کشمیر ایف سی کو کنکرے ایف سی کے خلاف میچ میں 1-1 گول سے ڈرا کا سامنا کرنا پڑا۔ Real Kashmir vs Kenkre FC

Real Kashmir vs Kenkre FC: ریئل کشمیر اور کنکرے ایف سی کا میچ ڈرا
Real Kashmir vs Kenkre FC: ریئل کشمیر اور کنکرے ایف سی کا میچ ڈرا

By

Published : Mar 4, 2022, 9:15 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں ریئل کشمیر ایف سی اور کنکرے ایف سی کے درمیان ایک اہم میچ کھیلا گیا۔ ریئل کشمیر ایف سی اور کنکرے ایف سی کی ٹیمیں تین دنوں کے کورنٹائن اور پھر اس کے بعد ایئر ببل مرحلے میں سات دن گزارنے کے بعد بھارت کے مشہور ترین فٹبال مقابلے کے ایک اہم میچ کے لئے میدان میں اتریں۔ Real Kashmir vs Kenkre FC

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ Real Kashmir And Kenkre FC Settle For 1-1 Draw

Real Kashmir vs Kenkre FC: ریئل کشمیر اور کنکرے ایف سی کا میچ ڈرا

کھیل کے 45+1 ویں منٹ پر این ناگا پا نے گول کرکے کنکرے ایف سی کو 0-1 گول کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر میچ کا اسکور 0-1 رہا۔ Real Kashmir And Kenkre FC

دوسرے ہاف میں ڈیوڈ ربررٹسن کی تربیت یافتہ ٹیم ریئل کشمیر ایف سی جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہی۔ کھیل کے 66 ویں منٹ پر ایم ربررٹسن نے گول کرکے ریئل کشمیر ایف سی کو ایک - ایک گول کی برابری پر لاکھڑا کر دیا۔

کھیل کے مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کی جانب سے مزید اسکور کرنے کی بھر پور کوشش کے باوجود کسی کی جانب سے کوئی گول نہیں ہو سکا اور کھیل 1-1 گول کے اسکور پر ختم ہوا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔

Real Kashmir vs Kenkre FC: ریئل کشمیر اور کنکرے ایف سی کا میچ ڈرا

یہ بھی پڑھیں: Real Kashmir FC: بھارتی فٹبال میں ریئل کشمیر ایف سی کا مستقبل

آئی لیگ کے اس راؤنڈ کے بعد محمڈن اسپورٹنگ دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ لیگ ٹیبل میں 6 پوائنٹ کی بدولت پہلی پوزیشن پر ہے۔ اس کے علاوہ نیروکا ایف سی، گوکلم کیرالہ ایف سی اور ریئل کشمیر ایف سی کی ٹیمیں 4-4 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ Real Kashmir vs Kenkre FC

ABOUT THE AUTHOR

...view details