امپھال کے خمان لمپاک مین اسٹیڈیم میں بھارت کے مشہور فٹبال کلب ایسٹ بنگال اور میزبان نیروکا ایف سی کی ٹیمیں کل شام آمنے سامنے ہوں گی۔
آ ئی لیگ میں کھیلے گیے دونوں میچوں میں ایسٹ بنگال کو ڈرا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسٹ بنگال کل کے میچ میں کسی بھی قیمت پر جیت چاہیے اور ٹیم جیت کے ارادے سے ہی میدان میں اتر ے گی۔
ایسٹ بنگال دومیچوں میں دوڈرا کی بد ولت دوپوائنٹ کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے جبکہ نیروکا ایف سی اتنے ہی میچوں میں ایک جیت اور ہار کی بد ولت تین پوائنٹ کے ساتھ پانچیوں پوزیشن پر ہے۔
لیگ ٹیبل میں پیش قدمی کے لیے دونوں ٹیموں کو کل کے میچ میں جیت چاہیے ۔