مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کھیلے گیے آ ئی لیگ کے اہم میچ میں میزبان ٹیم موہن بگان اور مہمان ٹیم تراؤ ایف سی کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوئیں۔
میزبان ٹیم نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے چوتھے منٹ پر مانوز کونسالز کے گول کی بدولت ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔
کھیل کے 38 ویں منٹ پر وی پی سہیل نے گول کرکے موہن بگان کو دوصفر سے آگے کردیا۔
پہلے ہاف میں تراؤ ایف سی کی تمام کوشش کے باوجود کوئی گول نہیں ہوسکا۔ موہن بگان دوصفر کی سبقت برقراررکھنے میں کامیا ب رہی۔
دوسر ے ہاف میں بھی موہن بگان کی جانب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مظاہرہ جاری رہا۔
دوسرے ہاف کے 47 ویں منٹ پر مونوز گونسالز نے گول کرکے موہن بگان کو 0۔3 کی سبقت دلائی۔ اس میچ میں مانوز گونسالز کا یہ دوسرا گول تھا۔