اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب اور ایسٹ بنگال کا میچ ڈرا - میزبان پنجاب ایف سی

پنجاب ایف سی اور ایسٹ بنگال نے ہیرو آئی لیگ فٹ بال چمپئن شپ میں ہفتہ کو 1-1 کا ڈرا کھیل کر پوائنٹس تقسیم کر لئے۔

پنجاب اور ایسٹ بنگال کا میچ ڈرا
پنجاب اور ایسٹ بنگال کا میچ ڈرا

By

Published : Dec 7, 2019, 8:03 PM IST

دہلی کے گرو نانک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان پنجاب ایف سی اور ایسٹ بنگال کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ دونوں جانب سے پے درپے حملے ہوئے۔

میزبان پنجاب نے 13 ویں منٹ میں ڈینلو اگستو کے ہیڈر سے کئے گول سے برتری بنائی جبکہ ایسٹ بنگال کے لئے جوآن میرا نے 84 ویں منٹ میں برابری کا گول داغا۔

پنجاب نے اس ڈرا سے سیزن کا اپنا پہلا پوائنٹس حاصل کیا۔دونوں ٹیموں کی جانب سے مزید گول کرنے کی کوشش کے باوجود مزید کوئی گول نہیں ہوسکا۔ پنجاب کو اس سے پہلے گوا کی ٹیم چرچل برادرز کے ہاتھوں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

ایسٹ بنگال نے اپنے گھر میں ریئل کشمیر سے اس سے پہلے 1-1 کا ڈرا کھیلا تھا۔پنجاب کے اگستو کو ہیرو آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

ایسٹ بنگال کے کوچ مینڈیز نے کہاکہ ہمیں اور بہترین کھیل کامظاہرہ کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ ہماری کارکردگی معیاری نہیں ہے۔ میچ جیتنے کے لیے ہمیں حریف سے بہترین کھیل کامظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ یہ ہمارا دوسرا میچ ڈرا ہوا ہے۔ اس سے پہلے ریئل کشمیر ایف سی کے خلاف کھیلا گیا میچ 1۔1 سے ڈرا ہوا تھا۔ اس مرتبہ بھی ہم نے پوائنٹ ضائع کیا ہے۔

ایسٹ بنگال کے کوچ نے کہاکہ ہمیں اپنی کار کردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ بہتری لانے کے بعد ہی ہمیں جیت ملے گی۔

دوسری طر ف پنجاب ایف سی کے کوچ نے کہاکہ ایسٹ بنگال جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف ہماری کارکردگی شاندار رہی۔ ہمارے لیے ایک پوائنٹ اہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا ۔ اگر ہم سبقت برقرار رکھنے میں کامیاب ہوتے تومیچ کا نتیجہ کچھ اور ہی ہوتا۔مستقبل میں ٹیم کو اور بہترین کھیل کامظاہرہ کرنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details