اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈربی میچ سے قبل ایسٹ بنگال کو شکست

موہن بگان کے خلاف ڈربی میچ سے قبل ایسٹ بنگال کو گوکھلم کیرالہ ایف سی کے ہاتھوں 1۔3گول سے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔

ڈربی میچ سے قبل ایسٹ بنگال کو شکست
ڈربی میچ سے قبل ایسٹ بنگال کو شکست

By

Published : Jan 15, 2020, 8:05 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کھیلے گیے آ ئی لیگ کے ایک اہم میچ میں میزبان ایسٹ بنگال اور گوکھلم کیرالہ ایف سی کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

ڈربی میچ سے قبل ایسٹ بنگال کو شکست

میزبان ٹیم ایسٹ بنگال نے حسب توقع شروعات کرتے ہویئے مہمان ٹیم پر دباؤ بنانے کی کوشش کی ۔

مہمان ٹیم گوکھلم کیرالہ ایف سی کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کوملا۔

کھیل کے 21 ویں منٹ پر ہنری کیسکانے گول کرکے مہمان ٹیم گوکھلم کیرالہ ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔

ڈربی میچ سے قبل ایسٹ بنگال کو شکست

مگرمہمان ٹیم کی یہ سبقت زیادہ دیر تک برقرارنہ رہ سکی اور 28 ویں منٹ پر قاسم دایرانے گول کرکے گوکھلم کیرالہ ایف سی کو 1۔1 گول کی برابری پر لاکھڑ اکردیا۔

پہلے ہاف کے انجوری ٹائم 45ویں منٹ پرمارٹی کریسپی نے سیم سائیڈ گول کرکے مہمان ٹیم گوکھلم کیرالہ کو1۔2 کی سبقت دلائی۔

دوسرے ہاف میں ایسٹ بنگال اور گوکھلم کیرالہ ایف سی کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری رہا ۔ دونوں جانب سے پے درپے حملے ہوئے ۔

کھیل کے 65 ویں منٹ پر مارکوس جوزف نے گول کرکے گوکھلم کیرالہ ایف سی کو 1۔3 کی سبقت دلائی۔

ڈربی میچ سے قبل ایسٹ بنگال کو شکست

کھیل کے اختتام تک ایسٹ بنگال اسکور برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ گوکھلم کیرالہ ایف سی نے اوے میچ میں 1۔3 گول سے جیت کر تین پوائنٹ حاصل کیا۔

اس جیت کے ساتھ گوکھلم کیرالہ ایف سی 6 میچوں میں 10 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے جبکہ ایسٹ بنگال آٹھ پوائنٹ کے ساتھ پانچویں مقام پر کھسک آ ئی ہے۔

ڈربی میچ سے قبل ایسٹ بنگال کو شکست

موہن بگان 7 میچوں میں 14 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ منرواپنجاب ایف سی 11 پوائنٹ کے ساتھ دوسری اور چرچل برادرس 10 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔
واضح رہے کہ آئندہ 19 جنوری کو موہن بگان اور ایسٹ بنگال کے درمیان آئی لیگ میں سیزن کاپہلا ڈربی میچ کھیلاجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details