اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایسٹ بنگال کی دوسری جیت - آ ئی لیگ کے ایک اہم میچ

ایسٹ بنگال نے تراؤایف سی کو ایک دلچسپ میچ میں 1۔2 گول سے شکست دے کر آ ئی لیگ میں اپنی مسلسل دوسری جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔

ایسٹ بنگال کی دوسری جیت
ایسٹ بنگال کی دوسری جیت

By

Published : Dec 14, 2019, 10:42 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میونسپل گراؤنڈ میں کھیلے گیے آ ئی لیگ کے ایک اہم میچ میں ایسٹ بنگال او ر تراؤ ایف سی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

ایسٹ بنگال کی دوسری جیت

مزیبان ٹیم ایسٹ بنگال نے جارحانہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے میچ پراپنی گرفت مضبوط کرلی۔ ایسٹ بنگال کی جانب سے پے درپے حملے ہوئے۔

کھیل کے 17 ویں منٹ پر ماروس نے گول کرکے ایسٹ بنگال کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔

ایسٹ بنگال کی دوسری جیت

پہلے ہاف کے انجوری ٹائم میں دیپک دیب رانی نے گول کرکے تراؤ ایف سی کو ایک ایک کی برابری پر لا کھڑ ا کردیا۔

پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کا اسکور 1۔1 ریا۔

دوسر ے ہاف میں ایسٹ بنگال اور تراؤم ایف سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ دونوں جانب سے پے در پے حملے ہوئے۔

کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی۔ کھیل کے انجوری ٹائم میں کریسپی نے گول کرکے ایسٹ بگال کو1۔2 گول کی سبقت دلائی۔

ایسٹ بنگال کی دوسری جیت

آخری لمحات میں کریسپی کے ذریعہ کیے گیے گول کی بد ولت ایسٹ بنگال نے تراؤ ایف سی کو 1۔2 گول سے شکست دے کر آ ئی لیگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ایسٹ بنگال کے کوچ مینڈیز نے جیت پر کوخوشی کااظہارکیا۔

ایسٹ بنگال کی دوسری جیت

ایسٹ بنگال چار میچوں میں دو جیت اور دو ڈرا کی بد ولت 8 پوائنٹ کےساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ چرچل برادرس دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ چھ پوائنٹ کی بد ولت دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ گوکھلم کیرالہ ایف سی اتنے ہی میچوں میں دو جیت کے ساتھ چھ پوائنٹ کی بد ولت تیسرے مقام پر ہے۔

اس کے علاوہ کولکاتا کی ایک اور ٹیم موہن بگان تین میچوں میں ایک جیت، ایک ڈرا اور ایک ہار کی بد ولت چار پوائنٹ کےساتھ چوتھے مقام پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details