اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی لیگ میں ایسٹ بنگال کی پہلی جیت - آ ئی لیگ کے ایک اہم میچ

کولاڈو کے پینالٹی کے ذریعہ کیے گیے دو گول کی بد ولت ایسٹ بنگال نے نیروکا ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 1۔4 گول سے شکست دے کر رواں آئی لیگ میں پہلی جیت درج کی۔

ترنمول کانگریس کا راجیہ سبھا سے واک آؤٹ
ترنمول کانگریس کا راجیہ سبھا سے واک آؤٹ

By

Published : Dec 10, 2019, 5:43 PM IST

امپھال کے خانمان لمپاک مین اسٹیڈیم میں کھیلے گیے آ ئی لیگ کے ایک اہم میچ میں ایسٹ بنگال اور بیروکا ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

آ ئی لیگ میں پہلی جیت درج کرنے کے عزم لیے میدان میں اتری ایسٹ بنگال کی ٹیم نے جارحانہ کھیل مظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہی۔

آ ئی لیگ میں ایسٹ بنگال کی پہلی جیت

کھیل کے 20 ویں منٹ پر نیروکا ایف سی کے رونالڈ سنگھ کے جوہان کو فال کرنے پر ایسٹ بپنالٹی کو ملی ۔ کولاڈو نے پنالٹی کو گول میں تبدل کرکے ایسٹ بنگال کو ایک صفر کی سبقت دلائی ۔

کھیل کے 31 ویں منٹ پر ابو بکر سیکا دائیرا نے گول کرکے نیرو کا ایف سی کو 1۔1 کی برابری پر لا کھڑ کردیا۔لیکن دو منٹ بعد ہی جوہان گونسالزنے گول کرکے ایسٹ بنگال کو1۔2 کی سے آگے کردیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک ایسٹ بنگال کی نیروکا ایف سی پر 1۔2 کی سبقت برقراررکھی ۔

آ ئی لیگ میں ایسٹ بنگال کی پہلی جیت

دوسر ے ہاف میں بھی ایسٹ بنگال نے جارحانہ کھیل کامظاہرہ کر تے ہوئے نیروکا ایف سی کو آؤٹ کلاس کردیا۔

کھیل کے 51 ویں منٹ پر نیروکا ایف سی کے کھلاڑی کے ہاتھوں میں گیند لگنے کے سبب ایسٹ بنگال کو ایک اور پنالٹی ملی ۔اس مرتبہ بھی کولاڈو نے کوئی غلطی کیے بغیر گیند کو جال میں ڈال کر ایسٹ بنگال کو 0۔3سے آگے کردیا۔

کھیل کے 65 ویں منٹ پرپنٹو کے ہیڈر کو کنٹرول کرتے ہوئے مارکوس نے گول کرکے ایسٹ بنگال کو 1۔4 سے آگے کردیا۔ ایسٹ بنگال 1۔4 کی سبقت برقراررکھتے ہوئے آئی لیگ میں پہلی لیکن بڑی جیت درج کی۔

آ ئی لیگ میں ایسٹ بنگال کی پہلی جیت

ایسٹ بنگال اس جیت کی بد ولت تین میچوں مین دو ڈرا اور ایک جیت کی بد ولت پانچ پوائنٹ کے ساتھ لیگ ٹیبل میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ نیروکا ایف سی اتنے ہی میچوں میں تین پوائنٹ کے ساتھ ساتویں پوزیشن کھسک گئی ہے۔

ایسٹ بنگال کے کوچ مینڈیز نے کہاکہ ہم اس سے بھی بڑی جیت کے حق دار تھے ۔ لیکن جوجیت ملی وہ ہمارے لیے اہم ہے۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش ہوں ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اگلے میچ میں اگر ہم اس سے بہترین کار کردگی کامظاہرہ کریں گے تو ہمیں اس سے بھی بڑی جیت مل سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details