اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی سے ہندوازم سیکھنے کی ضرورت نہیں' - مجھے بی جے پی سے ہندوازم سیکھنے کی ضرورت نہیں

ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ 'بنگال کی عوام کو بی جے پی سے ہندوازم سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے'۔

مجھے بی جے پی سے ہندوازم سیکھنے کی ضرورت نہیں :ممتا

By

Published : Mar 20, 2019, 11:32 PM IST


وزیرا علیٰ نے کہا کہ کچھ لیڈرو ں نے میرے مذہب پر سوال کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے، میں ان لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ میرا مذہب انسانیت کا مذہب ہے، ہمیں مذہب سے متعلق ان لیڈروں سے سبق لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ وزیرا علی ممتا بنرجی ہولی کے موقع پر ماڑواری کمیونیٹی کی جانب سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔

ممتابنرجی نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے بی جے پی پروپیگنڈہ کررہی ہے کہ بنگال میں درگا پوجاکرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ایسے لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ بنگال میں جائیں اور دیکھیں کہ ان کے دور اقتدار میں کتنی مندروں کی تعمیر ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بی جے پی نے ممتا بنرجی کے مذہب پرسوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی اقلیت نوازی کی خاطر ہندؤں کی توہین کررہی ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہندو مذہب میں رنگ کے ساتھ ہولی کھیلی جاتی ہے مگر بی جے پی کے لوگ خون خرابے والے ہولی پر یقین رکھتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ میں رنگوں کے ساتھ ہولی کھیلنے میں یقین رکھتی ہوں جب کہ وہ لوگ ہولی کی آڑ میں فسادات کراتے ہیں وزیرا علیٰ نے کہا کہ نفرت پھیلانے اور فسادات کرانے والوں سے مجھے ''فرقہ وارانہ ہم آہنگی'' کا سبق لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details