جعلی ویکسی نیشن کے کلیدی ملزم دبنجن کے ساتھ تصویر ہونے کی وجہ تنقیدوں کا سامنا کر رہے کلکتہ کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر فرہاد حکیم نے کہا کہ عوامی لیڈر ہونے کی وجہ سے ان سے کئی افراد ملتے ہیں اور بسا اوقات تصویر کھینچواتے ہیں مگر اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہوتا ہے کہ میں اس کے کام میں شامل ہوں۔
خیال رہے کہ ویکسی نیشن کے کلیدی ملزم دبنجن دیب کے ساتھ ریاستی وزیر فرہاد حکیم سمیت دیگر ترنمول کانگریس کے لیڈروں کی تصویر سامنے آئی ہے۔ بی جے پی اس معاملے میں ترنمول کانگریس کو شامل ہونے کا الزام لگارہی ہے۔ فرہاد حکیم نے اس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ہم لوگ انسان نہیں ہے۔ کیا ملاقات کرنے والے ہر ایک فرد کی ہم جانچ کریں گے۔
فرہاد حکیم نے دعوی کیا 'متعدد ڈاکٹرز کورونا کی وبا کے دوران انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے کلکتہ میونسپل کارپوریشن کو ماسک اور سینیٹائزر لگانے کے لیے آئے تھے۔ دبنجن بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ ہم چاہتے تھے کہ لوگوں کو ماسک اور سنیٹائزر فراہم کریں۔ لائنز کلب اور روٹری کلب جیسی تنظیموں نے بھی ہماری مدد کی ہے۔ آئی ایم اے کی جانب سے کچھ ڈاکٹر ہمیں ماسک اور سینیٹائزر دینے آئے تھے'۔