اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئین کے خلاف کام کرنے والوں کی مخالفت کرتا ہوں :گورنر مغربی بنگال - work against the constitution

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے سلی گوڑی میں پریس کانفرنس کے دوران ریاست کی موجودہ صورتحال پر کئی اہم بات کہی۔

آئین کے خلاف کام کرنے والوں کی مخالفت کرتا ہوں :گورنر مغربی بنگال
آئین کے خلاف کام کرنے والوں کی مخالفت کرتا ہوں :گورنر مغربی بنگال

By

Published : Nov 1, 2020, 3:35 PM IST

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ وہ یہاں صرف اور صرف کام کرنے کے لئے آئے ہیں کسی کی شکایت یا تنقید کرنے نہیں۔


گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ “میں یہاں صرف کام کرنے کے ارادے سے آیا ہوں، کسی کی شکایت یا تنقید کرنے نہیں۔ ”

انہوں نے کہا کہ ‘میری کسی سے لڑائی نہیں ہے میں مغربی بنگال کی حکومت پر تنقید نہیں کرتا ہوں کیونکہ یہ میرا کام نہیں یے۔ ’

گورنر کا کہنا ہے کہ ‘مجھے معلوم ہے کہ میرا کام کیا ہے. جب کام صحیح طریقے سے نہیں ہوتا ہے تو نظام پر تنقید کرتا ہوں۔’

انہوں نے کہا کہ 'میں کسی کے خلاف نہیں ہوں لیکن جو آئین کے مطابق کام نہیں کرے گا تو میں اس کی مخالفت کروں گا۔'

انہوں نے کہا کہ ‘آئین کے مطابق کام کرنے والوں کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ رہوں گا مخالفت کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کرتا رہوں گا۔’

گورنر کا کہنا ہے کہ ‘اعلی عہدے پر فائز سرکاری حکام کو عام کی خدمات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔اعلی عہدوں پر فائز افسران کو عوام کی خدمات انجام دینے کے لئے تنخواہ دی جاتی ناکہ سیاسی جماعتوں کے ہاں میں ہاں ملنے کے لئے۔'

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر ایک مہینے کی چھٹی پر شمالی بنگال کے دورے پر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details