مغربی بنگال کی سیاست دلچسپ اور حیرت انگیز ہوتی جارہی ہے ۔2021 میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لیے رہنما اپنے مستقبل کی حمکت عملی کے تحت لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں، اس سلسلے میں حکمراں جماعت کے کئی رہنماوں نے استعفی دے دیا ہے۔ اور یی قیاس لگایا جارہا ہے کہ یہ رہنما بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے تاہم اس بیچ ٹی ایم سی کو قدرے راحت ملی ہے۔
جتیندر تیواری ، جنہوں نے پسچم بردھمن ضلع کے ترنمول کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ ٹی ایم سی کے ساتھ ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعلی ممتا بنرجی سے معافی مانگیں گے۔
ان کا یہ ردعمل مغربی بنگال کے وزیر اور ٹی ایم سی رہنما اروپ بسواس سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔
انہوں نے کولکتہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، "میں ٹی ایم سی کے ساتھ ہوں اور وزیر اعلی ممتا بنرجی سے معافی مانگوں گا۔