اردو

urdu

ETV Bharat / state

Husband Beaten By House Wife بیوی کے ہاتھوں پٹائی کے بعد شوہر داخل میں ہسپتال - جنوبی24 پرگنہ کے کیننگ تھانہ علاقے

جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ تھانہ علاقے میں گھریلو جھگڑے میں خاتون کے ہاتھوں زبردست پٹائی میں شوہر شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ مقامی باشندوں کی مدد سے زخمی شوہر کو کیننگ محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

بیوی کے ہاتھوں پٹائی کے بعد شوہر داخل میں ہسپتال
بیوی کے ہاتھوں پٹائی کے بعد شوہر داخل میں ہسپتال

By

Published : May 1, 2023, 5:05 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ تھانہ علاقے میں گھریلو جھگڑے میں خاتون کے ہاتھوں زبردست پٹائی میں شوہر شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ مقامی باشندوں کی مدد سے زخمی شوہر کو کیننگ محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق کیننگ تھانہ علاقے میں رہنے والے سدانند پوڑئی اور اس کی بیوی کے درمیان گزشتہ شب کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوگیا۔ اسی درمیان پہلے گھریلو خاتون نے اپنے شوہر کی پٹائی کی۔ اس کے بعد سسرال والوں نے اس شخص کی جم کر پٹائی کردی۔

مقامی باشندوں کی مدد سے سسرال والوں نے زخمی شخص کو کیننگ محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا۔مقامی تھانے کی پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ گھریلو خاتون سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر و بیشتر جھگڑا ہوتا تھا۔ آج جھگڑے کے دوران بات حد سے زیادہ بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:MP Abhishek Banerjee ابھیشیک بنرجی دہلی میں دھرنا دیں گے

گھریلو خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر روزانہ گھر آکر لڑائی جھگڑا کرتا تھا۔ کل رات بھی اس نے ایسا ہی کیا۔ کل رات اس نے میرے اوپر حملہ کیا۔ میں اپنی جان بچانے کے لئے گھر سے باہر نکلی۔ میرے میکے والے وہاں موجود تھے۔ انہوں نے اس کی پٹائی کی۔ زخمی شوہر نے بیوی اور سسرال والوں پر پٹائی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ زخمی شخص نے سسرال والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details