مغری بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں شگاف پڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک سو سے زائد ترنمول کے حامی اب بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔شمالی 24پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، بانکوڑہ اور نندی گرام کے بعد ہگلی ضلع میں ترنمول کانگریس کے حامی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔
ہگلی ضلع کے آرام باغ پارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس رکن پارلیمان اپوربھا پدار کے قریبی میتھن دے اپنے ایک سو سے زائد حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔
ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے میتھن دے نے کہا کہ میں نے صحیح موقع پر صحیح فیصلہ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس میں رہ کر عوام کی خدمت کرنے میں دشواری ہو رہی تھی۔کئی روکاوٹ پیدا ہورہی تھی، اس لئے پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا اور اس فیصلے سے خوش ہوں۔
بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے میتھن دا نے کہا کہ میرے ساتھ سو سے زائد لوگ بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔تمام افراد نے اپنی مرضی اور خوشی سے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ان پر کسی بھی طرح کا کوئی دباؤ نہیں تھا.
ترنمول کانگریس کے سینکڑوں حامی بی جے پی میں شامل - مغری بنگال اسمبلی انتخابات
مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو دھچکا لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب ضلع ہگلی کے آرام باغ پارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اپوربھا پدار کے قریبی میتھن دے اپنے ایک سو سے زائد حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔
![ترنمول کانگریس کے سینکڑوں حامی بی جے پی میں شامل ترنمول کانگریس کے سینکڑوں حامی بی جے پی میں شامل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9247467-206-9247467-1603198244167.jpg)
ترنمول کانگریس کے سینکڑوں حامی بی جے پی میں شامل
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اسی کے مدنظر حکمراں جماعت سمیت تمام پارٹیوں میں دل بدل کا سلسلہ جاری ہے۔