چند روز قبل ترنمول بھون میں اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اور کنوینر انور پاشا سمیت درجنوں ضلع سطح کے رہنماؤں نے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے بعد ایسا محسوس ہونے لگا تھا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے لئے بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہے لیکن ایسا بالکل غلط ہے۔
مرشدآباد، مالدہ، شمالی و جنوبی دیناج پور، جنوبی 24 پرگنہ جیسے مسلم اکثریتی اضلاع میں مجلس اتحاد المسلمین کے حامیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق مغربی بنگال آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے تقریباً ساڑھے آٹھ لاکھ سرگرم کارکنان ہیں۔
تمام طرح کی بندش کے باوجود اس کی ممبرشپ میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ مغربی بنگال کے دیناج پور ضلع کے کالیا چک میں ایک تقریب کے دوران سینکڑوں لوگ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین میں شامل ہو گئے۔
آئندہ ماہ دسمبر میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی چار اضلاع مرشدآباد، شمالی دیناج پور، مالدہ اور جنوبی دیناج پور کے دورے پر آنے والے ہیں۔