اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hundreds Of ISF Supporters Join TMC انڈین سیکولر فرنٹ کے سینکڑوں کارکنان ترنمول کانگریس میں شامل - جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ میں انڈین سیکولر فرنٹ کے سینکڑوں کارکنان نے رکن اسمبلی شوکت ملا کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ Hundreds Of ISF Supporters Join TMC

انڈین سیکولر فرنٹ کے سینکڑوں کارکنان ترنمول کانگریس میں شامل
انڈین سیکولر فرنٹ کے سینکڑوں کارکنان ترنمول کانگریس میں شامل

By

Published : Mar 16, 2023, 2:28 PM IST

جنوبی24 پرگنہ: مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات سے قبل ہی پارٹی بدلنے کا کھیل ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ 2019 سے 2022 تک 'دل بدل' کا کھیل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کھیلا جا رہا تھا لیکن اس مرتبہ اس کھیل میں آئی ایس ایف کی شمولیت ہوئی ہے۔جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ میں انڈین سیکولر فرنٹ کے سینکڑوں کارکنان رکن اسمبلی شوکت ملا کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ پنچایت انتخابات سے قبل دل بدل کے کھیل سے آئی ایس ایف کو ایک دھچکا لگا ہے۔

بھانگوڑ میں ترنمول کانگریس کے آبزور اور کیننگ مشرق سے رکن اسمبلی شوکت ملا کی نگرانی میں آئی ایس ایف کے تقریبا100 کارکنان ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔اسی درمیان میں پران گنج علاقے کے رانی گاچھی بوتھ 248 کےمنٹو سرکار کے بھائی بھی ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے۔ آئی ایس ایف چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی حکومت کے ترقیاتی کاموں سے بے حد متاثر ہو کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:MLA Saokat Molla رکن اسمبلی شوکت ملا کو بھانگوڑ کا ...

انہوں نے کہاکہ بھانگوڑ کے موجودہ رکن اسمبلی نوشاد صدیقی جب سے ایم ایل اے بنے اس وقت سے بھانگوڑ میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔ مقامی باشندے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔لوگ پریشان ہیں۔ دوسری طرف کیننگ مشرق سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہاکہ یہ تو ہونا ہی تھا۔ آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے بھانگوڑ کے لوگوں کے لئے ترقیاتی کام نہیں بلکہ دھوکہ دیا ہے۔لوگوں میں ان کے لئے ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی رکن اسمبلی شوکت ملا کو بھانگوڑ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کا آبزرور بنایا گیا تھا۔آبزرور بننے کے بعد رکن اسمبلی شوکت ملا نے آئی ایس ایف کو پہلا نقصان پہنچایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details