بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج آتے ہی مغربی بنگال میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہے۔ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل دل بدل کا کھیل بھی زوروں پر جاری ہے۔
ریاست کے ضلع پرولیا میں بی جے پی، کانگریس ضلع کمیٹی میں شگاف ڈالنے میں کامیاب رہی ہے۔ ہرولیا ضلع کانگریس کے صدر نیپال مہتو کے بھتیجا سبرتو مہتو اپنے پنچایت کے دو رکن سمیت سینکڑوں کانگریسی حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔
پرولیا سے بی جے پی کے رکن پارلیمان جیوتی سنگھ مہتو نے سبرتو مہتو اور ان کے سینکڑوں حامیوں کو بی جے پی کا پرچم ہاتھوں میں تھمایا۔ بی جے پی کے رکن پارلیمان جیوتی موئے سنگھ مہتو کا کہنا ہے کہ پرولیا ضلع میں مرکزی حکومت نے ڈھیر سارے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرولیا کے لوگ مرکز کے ترقیاتی کاموں سے بے حد متاثر ہیں اور اسی وجہ سے وہ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے۔