ملک بھر میں مذہبی منافرت، تشدد اور انتہاء پسندی پرمبنی واقعات کے خلاف ریاست مغربی بنگال کی سول سوسائٹی نے سماج کے ہر سطح پر جدوجہد کرنے کا عزم اور حلف لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے نفرت،عدم رواداری اور عد م برداشت کا ماحول ختم کیے بغیر ملک میں امن وامان کی فضاء قائم نہیں ہوسکتی ہے اور نہ ملک معاشی طور پر ترقی یافتہ ہوسکتا ہے۔
اس موقع پر مختلف تنظیموں اور اہم شخصیات پر مشتمل ایک نمائندہ تنظیم ”بھارتیہ سماجک سورکھشا پریشد“ کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔اس کے بینر تلے ریاست بھر میں نفرت، سماجی ناہموار ی، عدم رواداری اور عدم برداشت کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔
ہیومن رائٹس پروٹیکشن ایسوسی ایشن کی اس میٹنگ میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ سماجی اور دانشوروں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی اور تمام لوگوں نے ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مشترکہ طور پر جدو جہد کرنے کا عزم کیا