جنوبی24 پرگنہ: مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے مدنظر پولیس تمام اضلاع میں غیر قانونی اسلحہ کے کارخانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلا رہی ہے۔ ریاست کے بیشتر اضلاع میں اسلحہ بنانے کے غیر قانونی کارخانوں پر کارروائی کا سلسلہ جاری ہیں۔Huge Amount Of Arms And Ammunition Recovered In Bhangar In South 24 PGS In Bengal
اسی کے ساتھ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع کے رہائشی علاقوں سے دیسی بموں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف اضلاع بم دھماکوں کے واقعات ہوئے ہیں۔ان واقعات میں اب تک سات لوگوں کی موت ہوئی ہے جن میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اسی درمیان جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ کے کاشی پور علاقے میں پولیس خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران غیر قانونی سے اسلحہ تیار کرنے کے کارخانے کا پردہ فاش کیا۔اس معاملے میں متعدد لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔