اردو

urdu

How to get a loan with a credit card کریڈٹ کارڈ سے قرض کیسے حاصل کیا جائے؟

By

Published : May 19, 2023, 12:27 PM IST

کریڈٹ کارڈز کو نعمت غیر مترقبہ کہا جا سکتا ہے کیونکہ وہ خریداری میں ہماری مدد کرتے ہیں جب ہم خریداری کے لئے پیسے کم ہونے کے باوجود سامان خرید لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ کارڈ ہولڈرز ذاتی کارڈ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ لیکن اگر ادائیگی بروقت نہ کی گئی تو کریڈٹ کارڈز بھی لعنت کا باعث بن سکتے ہیں۔ آپ کے کریڈٹ کارڈز کا اسکور اس بات پر منحصر ہے کہ آیا آپ انہیں ذمہ داری سے استعمال کرتے ہیں یا نہیں۔

کریڈٹ کارڈ سے قرض کیسے حاصل کیا جائے؟
کریڈٹ کارڈ سے قرض کیسے حاصل کیا جائے؟

کولکاتا: کریڈٹ کارڈ کا استعمال نہ صرف خریداری کے لئے کیا جاتا ہے بلکہ ہنگامی حالات میں فوری قرض ( instant loan)کے مقصد سے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ذاتی قرض بھی تیزی سے حاصل کئے جاتے ہیں۔اس کے لئے کوئی کاغذات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کریڈٹ کارڈ پر قرض لیتے وقت آگے بڑھنے سے پہلے قواعد و ضوابط کو سمجھنا چاہیے۔

کریڈٹ کارڈز سے خریداری کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بعض اوقات اے ٹی ایم سے حد کے اندر رقم نکالی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کریڈٹ کارڈ پر پرسنل لون لیا جا سکتا ہے۔ کارڈ کمپنیاں یہ قرض کریڈٹ کارڈ کے استعمال کے طریقے اور کریڈٹ اسکور کی بنیاد پر دیتی ہیں۔

یہ ایک غیر محفوظ قرض ہے: تمام کریڈٹ کارڈ رکھنے والوں کو قرض نہیں مل سکتا ہے۔ بینک اور کارڈ کمپنیاں پہلے سے بتا دیتی ہیں کہ وہ متعلقہ کارڈ پر کتنا قرض دیں گے۔ جب آپ کو نقد رقم کی ضرورت ہو گی تو ایک کلک کے ساتھ آپ کے اکاؤنٹ میں نقد رقم جمع ہو جائے گی۔ یہ ایک غیر محفوظ قرض ہے۔ کارڈ کے ساتھ قرض لیتے وقت ایک مقررہ مدت ہوتی ہے۔ تقریباً 16 سے 18 فیصد سود ادا کرنا پڑتا ہے۔ 36 ماہ کی زیادہ سے زیادہ قرض کی مدت کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

حد کم نہیں ہوتی: فرض کریں کہ آپ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالتے ہیں۔مقررہ حد اور ضابط کے مطابق کارڈ کے ذریعہ رقم نکال سکتے ہیں۔ قرض لیتے وقت کارڈ کی حد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس سے آپ کو خریداری کرتے وقت کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔

دستاویزات کے بغیر قرض: بینک کارڈز پر ذاتی قرض دیتے ہیں ان دستاویزات کی بنیاد پر جو آپ کریڈٹ کارڈ لیتے وقت جمع کراتے ہیں۔ اس لئے الگ سے کوئی اور دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

قرض کی تفصیلات آن لائن چیک کر سکتے ہیں: جب آپ اپنے کارڈ کی تفصیلات آن لائن چیک کریں گے تو آپ کو قرض کی منظوری کے بارے میں پیشگی معلوم ہو جائے گی۔ سود کتنا ہے؟ تمام تفصیلات جیسے مدت اور EMI کی رقم معلوم کی جا سکتی ہے۔ اس سہولت کو صرف ہنگامی حالات میں استعمال کرنے کی کوشش کریں۔

ای ایم آئی کارڈ بل: قرض لیتے وقت EMI کارڈ کا بل سود اور اصل رقم کے ساتھ ادا کرنا ہوگا۔ اس لئے قسط کی ادائیگی کے لئے کوئی دوسری تاریخ نہیں ہے۔ کچھ کارڈ کمپنیاں پانچ سال کی مدت پیش کرتی ہیں۔ لیکن اسے تین سال تک محدود رکھنا ہمیشہ بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Fixed deposits بغیر کسی خطرے کے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے فکسڈ ڈپازٹس بہتر آپشن

ہنگامی حالات کے دوران قرض حاصل کریں:ایمرجنسی حالات میں ہی قرض لینے کی کوشش کریں۔اگر متبادل راستہ دستیاب ہو تو اس سے بہتر کچھ بھی نہیں ہو سکتا ہے ۔ کریڈٹ کارڈ قرضوں کی شرح سود زیادہ ہوتی ہے۔ یقینی بنائیں کہ آپ کی کل EMIs آپ کی آمدنی کے 40 فیصد سے زیادہ نہ ہوں۔ اگر آپ وقت پر کارڈ کے بل ادا نہیں کرتے ہیں تو مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ کریڈٹ ہسٹری اور کریڈٹ اسکور بھی متاثر ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details