جنوبی 24 پرگنہ کا سندر بن علاقہ یاس طوفان سے کافی متاثر ہوا تھا، سندر بن ایک جزیرہ نما علاقہ ہے جس کے چاروں طرف پانی ہی پانی ہے، یاس طوفان کے سبب رہائشی علاقوں میں بھی پانی بھر گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو کئی چیزیں میسر نہیں ہیں۔
ایسے حالات میں مختلف فلاحی تنظیمیں متاثرین کے لیے خوردنی اشیاء کا انتظام کر رہی ہیں، بعض تنظیمیں ان کے لئے کپڑے وغیرہ کا انتظام کر رہی ہیں تاکہ متاثرین کی زندگی کو معمول پر لایا جا سکے۔
کولکتہ: ملی تنظیم کی جانب سے غریبوں میں راشن کٹس تقسیم
رہنمائے نسواں کولکاتا کی ایک فلاحی تنظیم ہے جو خصوصی طور پر تعلیم کے میدان میں کام کرتی ہے، اس تنظیم کی سربراہ تبسم صدیقہ نے اس سلسلے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گذشتہ ڈیڑھ برس سے تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری ہیں، جس کے لئے زیادہ جدو جہد کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن لاک ڈاؤن اور گذشتہ دنوں آئے یاس طوفان سے لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی، ہم سندر بن کے مختلف علاقوں میں جاکر ان کی بنیادی ضروریات کے سامان مہیا کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہماری تنطیم کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا ہے، اس لئے ایک طرف ہم خوردنی اشیاء تو دوسری جانب تعلیمی ضروریات کا بھی خیال رکھ رہے ہیں۔