مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔
سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری لفظی جنگ کی زد میں نہ جانے کتنے لوگ آ چکے ہیں اور نہ جانے کتنے لوگ آنے والے ہیں۔
ان ہی لوگوں کی فہرست میں سے ایک اہم نام نوبل برائے انعام یافتہ ڈاکٹر امریتہ سین کا بھی شامل ہے۔
مغربی بنگال کی کانگریس اکائی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بنگال میں دوسری ریاستوں کی سیاست کو آزمانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن یہاں یہ سب چلنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں جس طرح کی سیاست ہوتی آئی ہے ویسی ہی آگے بھی چلتی رہے گی۔ اس میں ذرا برابر تبدیلی آنے والی نہیں ہے۔
نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر امریتہ سین کی شخصیت کے بارے میں بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کو کوئی علم نہیں ہے۔