کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے نریندر پور تھانہ کے تحت رائے دیگھی علاقے میں شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق رائے دیگھی علاقے میں واقع ایک مکان میں ایک خاتون اپنے کچن میں دن کا کھانا پکا رہی تھی۔آنگن میں درخت کی ڈالی پر شہد کی مکھیوں نے چھتا بنا رکھی تھی۔ک چن سے نکلنے والے دھنواں سے شہد کی مکھیاں مشتعل ہو جاتی ہیں اور کچن پر حملہ کر دیتی ہے۔ Honeybees Kill A Man In South 24 PGS In West Bengal
خاتون کی چیخ سن کر گھر میں موجود شخص باہر نکل کر خاتون کو بچاکر کر دوسرے گھر میں لے جاتا ہے۔ وہ شخص گیس سلنڈر بند کرنے کے لئے کچن میں دوبارہ داخل ہوا۔ لیکن اس مرتبہ شہد کی مکھیوں کے حملے کی زد آکر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔