اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amit Shah ہاوڑہ تشدد: امت شاہ نے مغربی بنگال کے گورنر سے بات کی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس سے ہوڑہ میں رام نومی کے جلوس کے دوران تشدد پر بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

ہاوڑہ تشدد معاملہ:امت شاہ نے مغربی بنگال کے گورنر سے بات کی
ہاوڑہ تشدد معاملہ:امت شاہ نے مغربی بنگال کے گورنر سے بات کی

By

Published : Mar 31, 2023, 7:12 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کی موجودہ صورتحال خاص طور پر ہاوڑہ کے تشدد زدہ علاقوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ ذرائع نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ گورنر نے وزیر داخلہ کو جمعرات کے تشدد اور موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ہیں۔رام نومی تہوار کے دوران ہوڑہ ضلع کے قاضی پاڑہ علاقے میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں کئی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

جمعہ کو علاقے اور اس کے آس پاس کی صورتحال پرامن رہی جہاں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات تھے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ جمعرات کے تشدد کے سلسلے میں اکتیس لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔انتظامیہ کے ایک حصے میں سستی کا دعوی کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ تصادم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دوسری طرف مغربی بنگال کے ہوڑہ میں ایک بار پھر تازہ تشدد کی اطلاع ملی ہے۔یہاں جمعرات کو رام نومی کے جلوس کے دوران فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئیں۔ علاقے میں بھاری پولیس کی تعیناتی کے باوجود جھڑپ ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:PM Modi Degree Controversy وزیراعظم کی ڈگری پبلک نہیں کی جائے گی، کیجریوال پر 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد

حالات کو قابو پانے کیلئے پولس کو آنسو گیس چھوڑنا پڑا ہے۔علاقے میں ایک بھیڑ کو ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔ پتھراؤ کیا اور یہاں تک کہ میڈیا والوں پر حملہ کیاگیا ہے۔یہواقعہ شیب پور میں سڑک کو ٹریفک کے لئے کھولنے کے چند گھنٹے بعد ہی رونما ہوا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details