اردو

urdu

ETV Bharat / state

امت شاہ کا گانگولی کی اہلیہ کو فون - west bangal urdu news

وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گانگولی کی اہلیہ ڈونا کو فون کرکے ان کے شوہر کی خیریت دریافت کی۔

By

Published : Jan 2, 2021, 7:20 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گنگولی کے ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد ہر عام و خاص حیران و پریشان ہو گئے ہیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے ڈونا گنگولی کو فون کرکے مغربی بنگال کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج سورو گنگولی کی خیریت دریافت کی۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے ڈونا گنگولی کو فون کرکے سورو گنگولی کی صحت سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی۔

سورو گانگولی کی اہلیہ ڈونا نے اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ سے کافی دیر تک بات چیت ہوئی۔وہ صرف سورو گنگولی کے بارے میں ہی بات کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے سوربھ گانگولی کے علاج میں ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ آج دوپہر میں سینے میں درد کی شکایت کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔وہ اس وقت آیی سی یو میں داخل ہیں تاہم وہ خطرے سے باہر ہیں۔وزیراعلی ممتا بنرجی بھی سورو گنگولی کی صحت کے تعلق سے پل پل کی تفصیلی جانکاری حاصل کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details