اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنوری میں امت شاہ کی کولکاتا آمد متوقع

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے جنوری میں مغربی بنگال کا دورہ کریں گے، جہاں شہریت ترمیمی ایکٹ کو لے کر متوا سماج کو واضح پیغام دے سکتے ہیں۔

By

Published : Dec 29, 2020, 10:46 PM IST

home minister amit shah
جنوری میں امت شاہ کی کولکاتا آمد متوقع

ریاست میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی کے اعلیٰ رہنما امت شاہ کا دورہ مغربی بنگال کا زوروں پر جاری ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے بنگاوں سے بی جے پی کے رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر نے کہا کہ جنوری میں امت شاہ ایک بار پھر کولکاتا آ رہے ہیں۔

اس مرتبہ امت شاہ کا دورہ مغربی بنگال بہت ہی اہم ہے۔ ان کے دورے سے تین کروڑ متوا سماج کے لوگوں کے مستقبل منسلک ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ مغربی بنگال کے دورے کے دوران شمالی24 پرگنہ کے ٹھاکر نگر بھی آئیں گے۔ امت شاہ خاص طور پر متوا سماج کے لوگوں سے ملنے کے لئے ہی آ رہے ہیں، کیونکہ کے متوا سماج کے لوگوں کو بھارتی شہریت کے علاوہ کچھ بھی نہیں چاہیے۔

رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر

رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ ہی شہریت ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے کوئی واضح پیغام دے سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ کسی اور سے کوئی امید نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

ممتا کی بی جے پی کو کھری کھوٹی

واضح رہے کہ رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر مغربی بنگال میں رہنے والے متوا سماج کے لوگوں کو بھارتی شہریت دلانے کے لئے بضد ہیں۔ رکن پارلیمان مسلسل بی جے پی مخالف بیان بازی کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں انتباہ نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ وزیر جیوتی پریہ ملک نے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس ‌‌‌‌‌میں شامل ‌‌‌‌ہو نے کی پیشکش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details