مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوبی حصے میں واقع نیشنل لائبریری میں منعقد سورانجلی تقریب میں وزیر داخلہ امت شاہ نے شرکت کی۔
سورانجلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں جنم دن سے تشکیل کردہ کمیٹی کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں جنم کو تاریخی بنانے کے لئے جو کچھ بھی کیا وہ قابل تعریف ہے۔
بی جے پی کے رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس بھارت کی عظیم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں.
وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس نے ملک کو ایک نئی سمت دی، ان کی بدولت ملک میں انقلابی تبدیلی آئی جو ناقابل فراموش ہے۔
بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ بنگال کے نوجوانوں کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے نقش قدم پر چل کر ترقی کی راہ ہموار کرنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس بھارتی نوجوانوں کے لئے رول ماڈل تھے، ہیں اور مستقبل میں بھی رہے گے۔
امت شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے نوجوانوں کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کو رول ماڈل بنا کر ان کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ دیا، اس راہ کے ذریعہ ترقی جلد اور تاریخی مل سکتی ہے۔