مالدہ ہسپتال میں ایک باحجاب ہیلتھ ورکر کے ہاتھ سے رپورٹ لینے سے نرس نے انکار کر دیا۔ نرس کے خلاف تحریری طور پر اس ہیلتھ ورکر نے شکایت درج کرائی ہے۔ بلاک ہیلتھ افسر نے اس معاملے کی جانچ کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مغربی بنگال کے رتوا 1نمبر بلاک گورکھا گاؤں کے ہیلتھ سنٹر میں انوارا خاتون ہیلتھ ورکر ہیں۔انورا خاتون نے الزام لگایا ہے کہ وہ رتوا گرامین ہسپتال ایک رپورٹ جمع دینے گئی تھیں۔لیکن اس وقت ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود سمپا پرمانک نے صرف باحجاب ہونے کی وجہ سے مجھ سے رپورٹ لینے سے انکار کر دیا۔انورا خاتون کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل بھی ایک میٹنگ کے دوران سمپا پرمانک نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔بلاک افسر کی مداخلت کے بعد معاملے کو رفع دفع کیا گیا۔ایک بار پھر اس نرس نے انورا خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جس کے بعد رتوا بلاک ہیلتھ افسر مسعود رحمان کے پاس تحریری طور پر شکایت درج کرائی ہے۔