اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلکتہ ہائی کورٹ اور دیگرعدالتوں میں 30اپریل تک کام معطل - کلکتہ ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں 30اپریل تک کام کاج معطل

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر کلکتہ ہائی کورٹ اور اس کے علاقائی بنچوں میں 30 اپریل تک عدالتی کارروائی جاری نہیں رہے گی۔ صرف ضروری معاملات کی سماعت کی جائے گی۔

کلکتہ ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں 30اپریل تک کام کاج معطل
کلکتہ ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں 30اپریل تک کام کاج معطل

By

Published : Apr 9, 2020, 11:35 PM IST

عدالت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس ٹی بی این رادھا کرشنن نے ملک بھر میں موجودہ صورت حال پر غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ، انڈومان و نکو بار اور جلپائی گوڑی میں سرکولر بنچ میں بھی کام کاج معطل رہے گا۔اس کے علاوہ ماتحت عدالتوں میں بھی کام کاج بند رہیں گے۔

کلکتہ ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں 30اپریل تک کام کاج معطل

ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل رائے چٹوپادھیائے نے کہا کہ اس سے قبل 14اپریل تک کام کاج بند کردیا گیا ہے۔اس سے قبل 16,21,23,28اور 30کو کلکتہ ہائی کو دو رکنی بنچ کی دو اور تین سنگل بنچ کا شیڈول کیا گیا ہے۔ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ عدالتی کارروائی چلائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details