اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال کے سرحدی اضلاع میں الرٹ جاری

ریاست کے اے ڈی جی نیرج کمار سنگھ نے شہریت ترمیمی بل کے خلاف جاری پرُتشدد مظاہرے کے باعث  بنگال کے سرحدی اضلاع میں الرٹ جاری کرنے کااعلان کیا۔

بنگال کے سرحدی اضلاع میں الرٹ جاری
بنگال کے سرحدی اضلاع میں الرٹ جاری

By

Published : Dec 13, 2019, 6:10 PM IST

مغربی بنگال پولیس کے اے ڈی جی آئی بی نیرج کمار سنگھ کاکہنا ہے کہ شمال مشرق خطہ میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف جاری پرُرتشد مظاہرے کے باعث مغربی بنگال میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شمالی بنگال کے مختلف اضلاع میں لاء اینڈ آرڈر کو بحال رکھنے کے لیے الرٹ جاری کیاگیا ہے۔ تمام لوگوں کو افوائیوں پر توجہ نہ دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔

اے ڈی جی اے بی نیرج کمار سنگھ کاکہنا ہے کہ شمال مشرق خطہ کی ریاستوں کے سرحد بنگال سے متصل ہے۔ وہاں جاری احتجاج کے سبب بنگال میں بھی حالات بگڑسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شمالی بنگال کی پولیس انتظامیہ کو پڑوسی ریاستوں کے حالات پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے تا کہ بنگال میں بھی بگڑنہ سکے ۔

واضح رہے کہ شمال مشرق خطہ میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف جاری پرُتشدد مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی بنگال کے مختلف حصوں میں بھی شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرے کاسلسلہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details