اردو

urdu

ETV Bharat / state

'امتحان منعقد کرنا خطرناک'

'پورا ملک کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہے۔ایسے میں امتحانات کا انعقاد خطرناک ہو سکتا ہے۔'

ممتا بنرجی نے امتحان کے انعقاد کو خطرناک بتایا
ممتا بنرجی نے امتحان کے انعقاد کو خطرناک بتایا

By

Published : Aug 24, 2020, 6:05 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ آئندہ ستمبر میں ہونے والے این ای ای ٹی اور جے ای ای امتحانات کو ملتوی کیا جائے، جب تک کہ حالات معمول پر نہیں آ جاتے۔اس وقت امتحانات منعقد کرنے کو انہوں نے خطرناک قرار دیا۔جس کی بنا پر ممتا بنرجی نے مرکز سے امتحانات کو ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے آئندہ ستمبر میں این ای ای ٹی اور جے ای ای،کے امتحانات منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔جس پر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہاکہ موجودہ حالات میں امتحانات کا اہتمام خطرناک ہو سکتا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے اس معاملے میں اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جبکہ پورا ملک کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہے۔ایسے میں امتحانات کا اہتمام خطرناک ہو سکتا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ بار جب وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ورچول میٹنگ ہوئی تھی تو میں نے یو جی سی کی اس گائڈ لائن کی مخالفت کی تھی جس میں ستمبر 2020 کے اواخر تک کالج اور یونیورسٹی سطح کے امتحانات مکمل کرنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔جو طلباء کی زندگی مشکل میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ایک بار پھر مرکزی وزارت تعلیم کی طرف سے آئندہ ستمبر میں neet اور jee کے امتحانات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔میں ایک بار پھر مرکزی حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ موجودہ صورت حال میں امتحانات منعقد کرنا خطرہ ہو سکتا ہے۔اس لئے جب تک کہ حالات معمول پر نہیں آ جاتے۔امتحانات کو ملتوی کر دیا جائے۔ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے طلباء کی صحت کا خیال رکھیں۔ممتا بنرجی کے علاوہ بھی کئی ریاستوں نے امتحانات ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگال اسمبلی اجلاس ستمبر میں متوقع

ABOUT THE AUTHOR

...view details